سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کو کھلی چھٹی مل گئی، اب کھلم کھلا وہ کام کرسکتے ہیں جو پہلے سب کا خواب تھا

سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کو کھلی چھٹی مل گئی، اب کھلم کھلا وہ کام ...
سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کو کھلی چھٹی مل گئی، اب کھلم کھلا وہ کام کرسکتے ہیں جو پہلے سب کا خواب تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کا دیرینہ خواب تھا کہ اپنے ممالک میں گھر والوں سے رابطے کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ وائس و ویڈیو ایپس کی سہولت استعمال کر سکیں۔ حکومتی پابندی اس خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی، لیکن خوشی کی خبر ہے کہ اب یہ پابندی ختم ہونے کو ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبداللہ السواہا نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ آنے والے بدھ کے روز سے وائس و ویڈیو موبائل فون ایپس پر عائد کی گئی پابندی ختم ہوجائے گی۔ اس پابندی کے خاتمے کے بعد سعودی شہری و غیر ملکی انٹرنیٹ کے ذریعے وائس اور ویڈیو کال کی سہولت کو بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کرسکیں گے۔

شارجہ میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہری مل کر ایسی چیز چراتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کہ جان کر آپ کو بھی شرم آجائے گی
سعودی عرب میں ٹیلی کام و انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوںکی جانب سے بھی حکومت کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ تمام صارفین کو انٹرنیٹ کے ذریعے وائس اور ویڈیو کال ایپس کی سہولت یکساں طور پر فراہم کی جائے گی، اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ سروس کی کوالٹی بھی بہترین اور عالمی میعار کے مطابق ہو۔

مزید :

عرب دنیا -