مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ہاشم خان فائرنگ سے جاں بحق

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ہاشم خان فائرنگ سے جاں بحق
مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ہاشم خان فائرنگ سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ہاشم خان اپنے 2ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں شاہ عالم بابا کے علاقے میں سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ہاشم خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ہاشم خان اپنے2 ساتھیوں کیساتھ گاڑی میں موجودتھے۔فائرنگ سے ہاشم خان سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مجرموں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -