’سب اس ملک پہنچ جاﺅ‘ داعش نے نئی ویڈیو جاری کردی، کارکنوں کو کس ایشیائی ملک پہنچنے کا حکم دے دیا؟ جان کر پاکستانی بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

’سب اس ملک پہنچ جاﺅ‘ داعش نے نئی ویڈیو جاری کردی، کارکنوں کو کس ایشیائی ملک ...
’سب اس ملک پہنچ جاﺅ‘ داعش نے نئی ویڈیو جاری کردی، کارکنوں کو کس ایشیائی ملک پہنچنے کا حکم دے دیا؟ جان کر پاکستانی بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے ایک نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں اس نے اپنے شدت پسندوں کو عراق یا شام کی بجائے ایک ایسے ایشیائی ملک پہنچنے کا حکم دے دیا ہے کہ جان کر پاکستانی بھی پریشان ہو جائیں گے۔ این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں داعش کی قیادت کی طرف سے شدت پسندوں کو فلپائن پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے لوگوں کو بھرتی کرنے کی حکمت عملی تبدیل کر چکی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں چونکہ اسے پسپائی کا سامنا ہے اور کئی علاقے اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں چنانچہ اب یہ نئی جگہ پر لوگ بھرتی کرنے جا رہی ہے۔

9/11 حملوں کے دوران لوگوں کو بچانے والے ریسکیو اہلکار آج کس حال میں ہیں اور اس ایک واقعہ کی وجہ سے کس بیماری میں مبتلا ہوگئے؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق 7منٹ کی اس ویڈیو میں ایک شدت پسند انگریزی زبان میں تقریر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”مشرقی ایشیاء، خاص طور پر انڈونیشیاء، ملائیشیا، برونائی، تھائی لینڈ اور سنگاپور کے شہری ہجرت کرکے فلپائن پہنچیں اور وہاں داعش سے منسلک لوگوں کے ساتھ مل کر لڑیں۔“ویڈیو میں موجود اس شدت پسند کی شناخت عبدالیمان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق فلپائن کے شہر میراوی (Marawi)سے ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتا ہے کہ ”ہجرت کیجیے اور جہاد کی سرزمین کی طرف آئیے۔ میراوی کی طرف آئیے۔“امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ”داعش چاہتی ہے کہ وہ عالمی تنظیم کے روپ میں سامنے آئے اور اسے یہ موقع فلپائن میں میسر آ رہا ہے۔ایشیاءداعش کی توجہ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے اور فی الوقت اس کی نظریں فلپائن کے جنوبی جزائر پر ہیں جہاں شدت پسندی کئی دہائیوں سے پنپ رہی ہے۔ یہ جگہ داعش کے شدت پسندوں کے لیے بہترین جگہ ہو سکتی ہے۔“