’تمہیں کھانا بالکل بھی نہیں پکانا آتا‘ شوہر نے کھانا پسند نہ آنے پر شکوہ کیا تو بیگم نے آگے سے کیا خوفناک ترین کام کردیا، جان کر تمام شوہر منہ کھولنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

’تمہیں کھانا بالکل بھی نہیں پکانا آتا‘ شوہر نے کھانا پسند نہ آنے پر شکوہ کیا ...
’تمہیں کھانا بالکل بھی نہیں پکانا آتا‘ شوہر نے کھانا پسند نہ آنے پر شکوہ کیا تو بیگم نے آگے سے کیا خوفناک ترین کام کردیا، جان کر تمام شوہر منہ کھولنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

  

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی کے بنائے کھانے میں کیڑے نکالنا بعض شوہروں کا شیوہ ہوتا ہے۔ نائیجیریا میں ایک شوہر نے اپنی بیوی سے یہی شکوہ کیا جس پر بیوی نے اس کا وہ حشر کر دیا کہ جان کر ایسے پاکستانی شوہر بھی آئندہ منہ کھولنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق اس نائیجیرین شوہر کی بیوی نے بدذائقہ کھانا بنایا تو اس نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ”تمہیں بالکل کھانا بنانا نہیں آتا۔“ اس پر بیوی مشتعل ہو گئی اور ڈنڈا مار کر اس کی کھوپڑی کھول دی۔

وہ خاتون جو پھونک مارکر مردانہ کمزوری کا علاج کرتی ہے

رپورٹ کے مطابق ان کے ہمسائے نے بتایا کہ ”دونوں کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شوہر کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جس پر اس کی بیوی اکثر اس کے ساتھ جھگڑا کرتی تھی۔ گزشتہ روز وہ کھانا بنا کر لائی تو شوہر نے اس میں نقص نکال دیا جس پر پہلے ہی غصے سے بھری خاتون مزید مشتعل ہو گئی اور اس پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔“ رپورٹ کے مطابق شوہر کو انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بیوی نے پولیس کو بتایا کہ ”میرے شوہر نے مجھ سے آج تک جو بھی وعدہ کیا وہ پورا نہیں کیا، اس لیے میں نے اسے پیٹا۔“ جب پولیس مضروب کے پاس پہنچی تو اس نے بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -