لاہور میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد پاک فوج کے کیپٹن وفات پا گئے

لاہور میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد پاک فوج کے کیپٹن وفات پا گئے
لاہور میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد پاک فوج کے کیپٹن وفات پا گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے کیپٹن خرم طارق لاہور کے نجی ہسپتال سے ’ہیر ٹرانسپلانٹ سرجری ‘کروانے کے اگلے روز دم توڑ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق 62بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن خرم طارق کو لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں ہیر ٹرانسپلانٹ سرجری کے باعث ہونے والے طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے لایا گیا تھا اور ان کی حالت اس وقت تشویشناک تھی ۔پاک فوج کے افسر نے بال لگوانے کا عمل چھٹیوں کے دوران 11ستمبر کو کروایا تھا ۔کیپٹن خرم غیر شادی شدہ تھے اور بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ،ان کی تین بہنیں ہیں ۔کیپٹن کی وفات کے باعث ان کے اہل خانہ اور دوست شدید صدمے میں ہیں ۔

مزید :

قومی -