بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی شادی کی تاریخ طے پا گئی

بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی شادی کی تاریخ طے پا گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گھاٹگے 27 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

محمد عرفان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد پابندی کی مدت ختم
 بھارتی میڈیا کے  مطابق سابق بھارتی فاسٹ بالر ظہیر خان اور فلم ”چک دے انڈیا“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ساگریکا کی کافی عرصے سے دوستی چل رہی ہے اور دونوں کو آئی پی ایل میچز سمیت کئی اہم تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منگنی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت شادی کی حوالے دونوں نے بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ساگریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب کچھ میرے لیے بہت غیر متوقع تھا، مجھے یہ تو پتہ تھا ہماری دوستی مزید آگے جائے گی لیکن مجھے اس کی بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ ظہیر خان مجھے اتنی جلدی شادی کی پیش کش کریں گے اور اسی وجہ سے ہم اس وقت شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ظہیر خان اور ساگریکا نے شادی کی تاریخ طے کر لی ہے اور وہ 27 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل -