تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت,کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں:اسد عمر

تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت,کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر ...
 تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت,کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں:اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت اور بلوچستان کو اس کے حقوق دلانے پر یقین رکھتی ہے ، پی ٹی آئی کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، انشا اللہ جلد ہی بلوچستان میں بھی تبدیلی کی نئی صبح کا آغاز ہونے والاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان  کی صوبائی کابینہ اور سنیئر لیڈر شپ سے ملاقات کے موقع  پر اسد عمر نے  کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور نئے پاکستان کے ساتھ ساتھ پر امن اور پر عزم بلوچستان کے لئے بھی اپنی کوشیش جاری رکھیں، تحریک انصاف بلوچستان میں بھی روز بروز فعال و مضبوط ہوتی جارہی ہے ، انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ پی ٹی آئی  کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں اور آنے والے الیکشن کے لئے بھرپور محنت کریں۔اس موقع پر  تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ،  نوابزادہ شریف جوگیزئی، سینیٹرخدائے نور خان ، باری بڑیچ ،  سردار عاطف سنجرانی،  ملک منیر کاکڑ ،  قاسم سوری، بابر مرغزانی، ملک فیصل دہوار ،  بابر یوسفزئی ،  خدا بخش لہڑی، ایوب ترین و دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں  صوبائی رہنماؤں نے سردار یار محمد رند کی قیادت  پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر نے جس طرح پورے صوبے میں پارٹی کو فعال کیا ہے انہیں خراج تحسین پیشکرتے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -