پی سی بی نے مصباح الحق، شاہد آفریدی اور یونس خان کو 1,1کروڈ روپے دینے کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے مصباح الحق، شاہد آفریدی اور یونس خان کو 1,1کروڈ روپے دینے کا اعلان ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب میں پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں مصباح الحق، شاہد آفریدی اور یونس خان کو 1,1کروڈ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مصباح الحق تقریب میں موجود تھے ۔ پی سی بی چیئر مین نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ چونکہ یونس خان اور شاہد آفریدی تقریب میں شریک نہیں ہوئے، ان کی رقم ایدھی فاﺅنڈیشن کو عطیہ کر دی جائے گی۔

چیئرمین نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح پاکستان کا کامیاب ترین کپتان ہے۔ یونس خان اور شاہد آفریدی بورڈ کے نہیں پوری قوم کے ہیروزہیں۔ لیکن وہ بورڈ سے ناراض ہیں۔ یونس اورآفریدی کے نہ آنے کا دکھ ہے، مجھے بہت پیارے ہیں۔ کاش یونس ،آفریدی یہاں آتے،انعام دیتے،اب 2کروڑروپے ایدھی فاو¿نڈیشن کودینگے ۔ یونس اور آفریدی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینا چاہتا تھا۔ لیکن وہ نہیں آئے جس کا دکھ ہے۔

امتیاز احمد اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ مصباح الحق کو دیا گیا۔رمیز راجا نے مصباح الحق کو ایوارڈ دیا۔مصباح الحق کے لیے کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔مصباح الحق نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاوالدین کے سکھائے ہوئے راستوں پر چلا۔

مزید :

کھیل -