عراقی شہر ناصریہ میں خودکش دھماکے،60افراد جاں بحق ،80سے زائد زخمی
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں دو خودکش بم حملوں میں 60 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔داعش نے اپنی نیوز ایجنسی اعماق کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں ان دونوں حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے خودکش بمباروں نے ناصریہ میں ایک ریستوراں اور سکیورٹی چیک پوائنٹ پر دھماکے کیے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر بننے کے لئے مجھ سے رابطہ کیا گیاتھا :شیخ رشید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر ناصریہ میں ایک ریستوران اور ایک چیک پوائنٹ پر بم حملوں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں جو ناصریہ سے دو جنوبی شہروں نجف اشرف اور کربلا کی جانب جارہے تھے اور وہاں کھانا کھانے کے لیے رکے تھے۔سیکورٹی حکام کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نے پہلے ریستوراں میں دوپہر کے کھانے پر موجود لوگوں پر فائرنگ کی تھی اور اس کے چند لمحے کے بعد اس کے نزدیک واقع ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔