اتنازبردست استقبال ہوا،سوچا الیکشن میں کھڑا ہوتا تو جیت جاتا،سرفراز احمد

اتنازبردست استقبال ہوا،سوچا الیکشن میں کھڑا ہوتا تو جیت جاتا،سرفراز احمد
اتنازبردست استقبال ہوا،سوچا الیکشن میں کھڑا ہوتا تو جیت جاتا،سرفراز احمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد جو استقبال ہوا بھول نہیں سکتا۔ اتنازبردست استقبال ہوا،سوچا الیکشن میں کھڑا ہوتا تو جیت جاتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی و بین الا قوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور اظہر علی کو آوٹ اسٹینڈنگ پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ سے نواز ا گیا۔ وسیم اکرم اور شعیب اختر نے ایوارڈ سرفراز احمد کو دیا۔سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ اتنی عزت ملے گی۔چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد جو استقبال ہوا بھول نہیں سکتا۔اتنازبردست استقبال ہوا،سوچا الیکشن میں کھڑا ہوتا تو جیت جاتا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرفرازکے لیے ٹیم ایک ٹاسک تھا،سرفراز نے ٹیم کوفرنٹ سے لیڈ کیا۔ یہ ابھی آغاز ہے، تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -