عمران خان چلا ہو ا کارتوس اور پٹا ہوا مہرہ ہیں: مریم نواز

عمران خان چلا ہو ا کارتوس اور پٹا ہوا مہرہ ہیں: مریم نواز
عمران خان چلا ہو ا کارتوس اور پٹا ہوا مہرہ ہیں: مریم نواز

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا مخالف جھوٹا اور بزدل ہے، میدان سے باہر جا کر سازشیں کرتا ہے، جب مقابلہ کرتا ہے تو ہار جاتا ہے اور ایک بار نہیں، بار بار ہارتا ہے، پھر باہر جا کر سازشیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کا نام مت لو، وہ چلا ہوا کارتوس ہیں اوران کی حیثیت مہرے سے زیادہ نہیں، عوام نے صرف نواز شریف سے اپنا نصیب جوڑا کیونکہ پاکستان کی ترقی بھی نواز شریف کے ساتھ جڑی ہے، جب نواز شریف نہیں ہوتا تو ملک بحران میں جاتا ہے، دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، جب نواز شریف ہوتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، سی پیک بھی بنتا ہے۔

توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک تیز رفتار ترقی کر رہا تھا لیکن ایک سازش کی تحت پانامہ کیس چلایا گیا اور جب پانامہ سے کچھ نہ ملا تو اقامہ کو بنیاد بنا کر منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا۔نظر آ رہا ہے، شیر بازی لے جائے گا، ہم نے الیکشن جیتنا ہے اور بھاری اکثریت سے جیتنا ہے۔ مریم نواز نے کارکنان کو مخاطب کر کے کہا کہ میرے کارکنان گلی گلی اور ہر محلے سے ووٹرز کو نکالیں گے، 17ستمبر کو آپ نے ووٹروں کو گھروں سے پولنگ سٹیشنوں تک چھوڑ کر آنا ہے، جب تک آپ کو آپ کی ماں کی جیت کی خبر نہ مل جائے پیچھے نہ ہٹنا۔میں نے ایسا جذبہ اپنی زندگی میں نہیں دیکھا،، میاں صاحب آئی لو یو! میاں صاحب لاہور اور پاکستان آپ سے آئی لو یو کہہ رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -