ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرز ان لینڈ ریونیوکی طرف سے سیلز ٹیکس ریکوری کے لئے جاری کئے گئے نوٹسز معطل کردیئے

ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرز ان لینڈ ریونیوکی طرف سے سیلز ٹیکس ریکوری کے لئے جاری ...
ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرز ان لینڈ ریونیوکی طرف سے سیلز ٹیکس ریکوری کے لئے جاری کئے گئے نوٹسز معطل کردیئے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرز ان لینڈ ریونیوکی طرف سے سیلز ٹیکس ریکوری کے لئے جاری کئے گئے نوٹسز معطل کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم امتناعی سن ٹیوب سمیت دیگر کمپنیوں کی درخواستوں پر جاری کئے، درخواست گزاروں کی طرف سے اجمل خان ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس ٹیکس ریکوری کے نوٹسز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس ریکوری کے نوٹس جاری کئے گئے اور بعدازاں درخواست گزاروں کو ٹیکس ریکوری کے لیے غیر قانونی طور پر شوکاز دئیے گئے، شوکاز نوٹس جاری کر کے ڈپٹی کمشنر نے اختیارات سے تجاوز کیا، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس معطل کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

لاہور -