توہین عدالت کی کارروائی کا کمال ،سیکرٹری بلدیات نے عدالت میں شہری کو 65لاکھ روپے ادا کردیئے

توہین عدالت کی کارروائی کا کمال ،سیکرٹری بلدیات نے عدالت میں شہری کو 65لاکھ ...
توہین عدالت کی کارروائی کا کمال ،سیکرٹری بلدیات نے عدالت میں شہری کو 65لاکھ روپے ادا کردیئے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی شروع ہونے کے بعد سیکرٹری بلدیات نے 65 لاکھ روپے کا چیک ٹھیکیدار کے حوالے کر دیا۔جسٹس عاطر محمود نے ٹھیکیدار عارف ملک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ معاہدے کے تحت درخواست گزار نے شیخوپورہ جمعہ بازار میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا سامان فراہم کیا،صوبے میں ضلعی حکومتوں کا نظام ختم کر دیا گیا اور تمام امور محکمہ بلدیات کے سپرد کر دئیے گئے، محکمہ تبدیل ہونے پر تمام سامان پنجاب حکومت نے ضبط کر لیا اور تمام سامان کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا،انہوں نے کہا کہ عدالت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری بلدیات معاوضہ ادا نہیں کر رہے ہیں، توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری ہونے کے بعد سیکرٹری بلدیات کی جانب سے عدالت کے روبرو ادائیگی کا چیک پیش کردیا گیا جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

لاہور -