ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو میں HRSPکے زیر اہتمام ملیریا اور ڈینگی وائرس سے بچاو آگا ہی سیشن کا انعقاد

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو میں HRSPکے زیر اہتمام ملیریا اور ڈینگی وائرس سے بچاو آگا ...

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو میںHRSPکے زیر اہتمام ملیریا اور ڈینگی وائرس سے بچاو آگا ہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں غیر سرکاری تنظیم HRSکے ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی،ملیریا انچارج اختر نعیم اور سپروائزر محمد زبیر سمیت کثیر تعداد میں شرکاٗ موجود تھے۔اس موقع پر ناصر اکبر ،اختر نعیم اور محمد زبیر نے آگاہی سیشن کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ڈینگی اور ملیریا لا علاج امراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملیریا اور ڈینگی امراض سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر کے تحت گندے پانی بالخصوص گندے پانی کو تلف کرناضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سخت بخار،سر،کمر،جوڑوں،آنکھوں میں درد سمیت بھوک کا لگنا ،الٹیاں آنا اور جس پر سرخ حصوں کا ظاہر ہونا ان بیماریوں کی بڑی علامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہHRSPان مہلک امراض سے بچاو کے لئے ضلع بھر کے مختلف یونین کونسلز میں آگاہی اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بروقت علاج معالجہ سے ان موذی امراض کا مکمل علاج ممکن ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -