کرنل حبیب کی گمشدگی، بھارت کاتعاون سے انکار، پاکستان نے تحقیقات کیلئے نیپال کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ نیپال میں لاپتہ ہونے والے راولپنڈی کے رہائشی کرنل (ر) حبیب کو لندن سے انٹرنیٹ کے ذریعے کال کی گئی تھی، ان کی بازیابی میں بھارت نے تعاون سے انکار کردیا ہے جس کے بعدنیپال کی حکومت سے ہم نے تحقیقات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التوا پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب کو موصول ہونے والی کال کے بارے میں بھی پتہ چلاہے کہ وہ جعلی کال تھی، جس کے لئے انٹرنیٹ کو استعمال کیا گیا اور جس انٹرنیٹ کلب سے وہ کال کی گئی تھی، وہ بھی بند کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب کا نیپال میں استقبال کرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے تھا۔ بھارت سے ہم نے اس معاملے پر بات کی تو ہمیں جواب دیا گیا کہ یہ واقعہ نیپال کی سرزمین پر ہوا ہے۔ اب نیپال سے ہم نے درخواست کی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔