وزیر اعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر کافون ، وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد ، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

وزیر اعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر کافون ، وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد ...
وزیر اعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر کافون ، وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد ، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر کافون ، عہد ہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ، ا یمینیول میکراں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوفرانسیسی صدرنے ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد اوردونوں ممالک میں تعاون اورروابط بڑھانے پرزوردیا ، فرانسیسی صدر نے توانائی،معیشت،آبی وسائل،تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے،باہمی اورعالمی امورپرمل کرکام کرنےکی خواہش کابھی اظہارکیا ۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیںہیں اور دہشت گردی کےخلاف جنگ کی بھاری قیمت اداکی۔ فرانسیسی صدرنے حالیہ دہشت گردی کے و اقعات پر افسوس کا اظہار کیا-اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانا چاہتا ہے اورفرانس کےساتھ وسیع البنیاد اور طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعو ت دیتے ہوئے فرانسیسی صدرکوعلاقائی صورتحال سے بھی آگاہ کیا،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے بھی فرانسیسی صدرکوآگاہ کیااور کہا کہ کشمیری عوام کی مشکلات دورکرنے میں عالمی برادری اپناکرداراداکرے۔وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدرایمینیول میکراں کودورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔