شام میں جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد جاں بحق ، آبزر ویٹری نے دل دہلا دینے والے اعداد وشمار جاری کردیئے

شام میں جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد جاں بحق ، آبزر ویٹری نے دل دہلا دینے ...
شام میں جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد جاں بحق ، آبزر ویٹری نے دل دہلا دینے والے اعداد وشمار جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن)شام میں جاری خانہ جاجنگی کے باعث جاںبحق ہونیوالے شہر یوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی،ادلب میں کارروائی سے نئی خونریزی کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق شام میں گزشتہ سات برسوں سے جاری خونریز تنازعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ آبزرویٹری نے شام میں انسانی ہلاکتوں کے یہ اعداد وشمار ایک ایسے وقت میں جاری کیے ہیں، جب خدشہ ہے کہ صوبہ ادلب میں حکومتی فورسز کی باغیوں کے خلاف تازہ عسکری کارروائی ایک نئی خونریزی ثابت ہو گی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش کے مطابق ادلب میں تشدد کی ایک نئی لہر سے بچتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے تاکہ مزید خونریز ی سے بچا جا سکے ۔

مزید :

عرب دنیا -