ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 ستمبر 14   جمعہ۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔شریک کار کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

برج ثور

 ستمبر 14   جمعہ۔پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے ۔

برج جوزا

 ستمبر 14   جمعہ۔ گھریلو مسائل میں آپ کی دانشمندی کی وجہ سے کافی بہتری ممکن ہے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے آج کا خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔

برج سرطان

 ستمبر 14   جمعہ۔کاروباری مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔دوستوں کا تعاون رہے گا۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔مالی پوزیشن بھی مستحکم رہے گی۔

برج اسد

 ستمبر 14   جمعہ۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ 

برج سنبلہ

 ستمبر 14   جمعہ۔روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ دوست یا عزیز و اقارب نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج میزان

 ستمبر 14   جمعہ۔رشتے داروں اور دوستوں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج عقرب

 ستمبر 14   جمعہ۔کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

برج قوس

 ستمبر 14   جمعہ۔اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔

برج جدی

 ستمبر 14   جمعہ۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔  وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

برج دلو

 ستمبر 14   جمعہ۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

برج حوت

 ستمبر 14   جمعہ۔آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم