غیر ملکی شہری سے ساڑھے 11 کلو ہیروئن برآمد
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر پورٹ سے ایک غیر ملکی باشندے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران ایک غیر ملکی شہری کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نائجیریا سے ہے اور وہ ساڑھے 11 کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم نے ہیروئن فیس واش اور کریم کے جار میں چھپا رکھی تھی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ جا رہا تھا لیکن ایئر پورٹ پر ہی پکڑا گیا۔