این اے 35 بنوں،تحریک انصاف نے مولانا نسیم علی شاہ کو ٹکٹ جاری کردیا
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے این اے 35 بنوں سے مولانا نسیم علی شاہ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 35 بنوں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی اور انہوں نے میانوالی کی نشست رکھی تھی جبکہ اسلام آباد،لاہور،بنوں اور کراچی کی نشستیں چھوڑ دی تھیں۔تحریک انصاف نے این اے 35 بنوں سے مولانا نسیم علی شاہ کو ٹکٹ جاری کردیا،اب وہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑیں گے ۔
واضح رہے کہ مولانا نسیم علی شاہ نے عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن عمران خان کے خود این اے 35 بنوں سے الیکشن لڑنے کی خواہش پر انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا گیاتاہم عمران خان کے نشست چھوڑنے پر تحریک انصاف نے انہیں ضمنی الیکشن میں ٹکٹ جاری کردیا ہے اور ضمنی انتخاب میں انہیں جے یو آئی (ف)کے ووٹ ملنے کا امکان ہے۔