آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پراسرار سوئیاں نکلنے لگیں،شہری خوفزدہ

آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پراسرار سوئیاں نکلنے لگیں،شہری خوفزدہ
آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پراسرار سوئیاں نکلنے لگیں،شہری خوفزدہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کینبرا(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پراسرار آدھی سوئیاں نکلنے لگیں، شہری خوفزدہ ہو گئے، محکمہ صحت نے عوام سے اسٹرابیریز استعمال نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ، نیوساوتھ ویلز او روکٹوریہ میں اسٹربیریز سے سوئیاں نکل آئیں جس کے بعد محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے سے خریدی ہوئی اسٹرابیریز استعمال نہ کریں۔سوئیاں نکلنے کے واقعے کے بعد متعلقہ دونوں برانڈز نے مارکیٹ سے مال واپس منگوالیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، سوئیوں والی اسٹرابیری کھانے سے ایک شخص کو ہسپتال بھی جانا پڑا۔

مزید : بین الاقوامی