نوجوان نے ساتھ نہ نبھانے پر محبوبہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

نوجوان نے ساتھ نہ نبھانے پر محبوبہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی
نوجوان نے ساتھ نہ نبھانے پر محبوبہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور (ویب ڈیسک) چونیاں کے نواح میں ساتھ نہ نبھانے پر مجبوب نے محبوبہ قتل کرکے خود کشی کرلی۔

تفصیل کے مطابق بکن کے میں عبدالغفار سے 20 سالہ خوشنودہ بی بی نے شادی کرنے کا وعدہ کررکھا تھا۔ وقوعہ کے روز عبدالغفار خوشنودہ بی بی کو لینے کے لئے گیا تو اس نے اپنے گھر سے جانے سے انکار کردیا جس پر عبدالغفار نے طیش میں آکر اپنی محبوبہ کو فائر مار کر قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالغفار نے خوشنودہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی تھی جس نے انکار کردیا۔ پولیس تھانہ صدر چونیاں نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچادیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور /جرم و انصاف