وہ پاکستانی نوجوان جو ہم جنسی پرستی کی لت میں مبتلا ہوگیا ،گناہ آلود زندگی سے باہر نکلنے کے لئے روحانی علاج آپ بھی جانئے

وہ پاکستانی نوجوان جو ہم جنسی پرستی کی لت میں مبتلا ہوگیا ،گناہ آلود زندگی سے ...
وہ پاکستانی نوجوان جو ہم جنسی پرستی کی لت میں مبتلا ہوگیا ،گناہ آلود زندگی سے باہر نکلنے کے لئے روحانی علاج آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ )میں اس امید پر یہ میل آپ کو کررہا ہوں کہ شاید میرے جیسے دوسرے نوجوان جو ایسی بیماری اور لت میں پڑے ہیں وہ بچ جائیں ۔میری عمر اب تیس سال ہے ۔ایم ایس اسی ڈگری حاصل کی اور جاب کرتا ہوں ۔میں پچھلے نو سال سے جنسی لت میں پڑا ہوا ہوں اور ہم جنس پرستی کا ایسا عادی ہوگیا ہوں کہ خود اس سے بری طرح بے زار بھی ہوں ۔کئی بار ارادہ کیا کہ گناہ آلود زندگی سے جان چھوٹ جائے۔یہ ایک لمبی کہانی ہے ۔ ادھر لاہور جیسے شہر میں میرے جیسے بہت سے نوجوان اور بوڑھے لوگ اس شرمناک بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔جب کوئی مجھے نہیں ملتا تو میں خود لذتی کرتا ہوں ۔میری اب شادی ہونے والی ہے ،میں بہت ڈرتا ہوں کہ کیا میں اپنی بیوی کا حق ادا کرسکوں گا ۔میری مدد کریں ،اللہ آپ پر راضی ہو (منصور ۔لاہور)
جواب ۔آپ نے بڑی جرات مندی سے اپنی اس شرمناک زندگی پر ندامت کا اظہار کیا ہے تو یقینی طور پر گناہوں کی دلدل سے باہر بھی نکل آئیں گے ۔اس کے لئے آپ کو دوطریقوں سے علاج کرنا چاہئے ۔ایک تو جسمانی علاج یعنی آپ کسی ماہر ترین سائیکیٹرسٹ (یہ ایم بی بی ایس ہوتا ہے جو ادویات سے علاج کرتا ہے ) سے ملیں اور اسکو اپنا مسئلہ بیان کریں ،اس بارے کافی ریسرچ آچکی ہے کہ اچھے معالج سے علاج کراکے جنسی بے راہ روی سے بچا جاسکتا ہے ۔دوسرا علاج روحانی ہے ۔آپ باوضو رہنا شروع کردیں ،روزانہ تین سوتیرہ بار یا قابض دل میں پڑھیں ،اول آخر درود پاک سات سات بار پڑھیں،رات سونے سے پہلے یا صبور دل میں ایک سو بار پڑھیں ،اول آخر درود پاک سات سات بار پڑھیں۔ان شا اللہ آپ میں باطنی قوت پیدا ہوگی جو برائی اور برے لوگوں سے آپ کو بچائے گی ۔جسنی اعصاب میں اصلاح ہوگی ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com ) 

مزید :

روشن کرنیں -