” کون بنے گا کروڑ پتی “ میں امیتابھ بچن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ’دس ہزار روپے ‘ کیلئے کونسا سوال کیا ؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

” کون بنے گا کروڑ پتی “ میں امیتابھ بچن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ...
” کون بنے گا کروڑ پتی “ میں امیتابھ بچن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ’دس ہزار روپے ‘ کیلئے کونسا سوال کیا ؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے اور ان کی 22 سالہ طویل جدوجہد سے تو ہر کوئی ہی واقف ہے تاہم اب بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ” کون بنے گا کروڑ پتی “ میں ان سے متعلق سوال بھی کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے اور انہوں نے عمران خان سے متعلق کافی خوشگوار بیانات بھی دیئے اور اپنے تجربے کو پوری دنیا میں پہنچایا ۔

امیتابھ بچن نے شوکے دوران امیدوار سے پہلا سوال عمران خان کے بارے میں پوچھا ، شو میں ایک آڈیو کلپ چلایا گیا جس میں نوجوت سنگھ عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے کرکٹ سے آغاز کیا اور آج وہ وزاعظم ہیں تاہم آڈیو کلپ میں نہ تو بولنے والی کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی عمران خان کی ۔

آڈیو سنانے کے بعد چار آپشنز دی گئی ہیں جن میںمحمد اظہر الدین ، کیرتی آزاد ، عمران خان اور منصور علی خان کے نام شامل تھے ۔امیتابھ بچن کے ساتھ بیٹھے نوجوان نے عمران خان کا نام لاک کرنے کیلئے کہا ۔ جس پر امیتابھ بچن نے کمپیوٹر جی پر کو جواب لاک کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ابھی انہوں نے جواب درست ہونے کا فیصلہ نہیں دیا تھا تاہم اس وقفے کے دورا ن انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ” یہ جو آڈیو آپ کو سنائی گئی ہے ، یہ کس شخصیت کی ہے ۔“ ۔ نوجوان نے آگے سے جوا ب دیا کہ نہیں ، لیکن یہ پتہ کہ عمران خان پاکستان کے حال ہی میں وزیراعظم بنے ہیں باقی آپشنز میں سارے کرکٹرز ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی وزیراعظم نہیں بناہے ۔آخر میں امیتاب بچن نے نوجوان کے جواب کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں دس ہزار روپے جیتنے پر مبارک با دی ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس