” شیخ صاحب میں آپ کو اس ملک اپنے ساتھ لے کر جاوں گا تاکہ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ شیخ رشید بھی خوش ہو جائیں گے

” شیخ صاحب میں آپ کو اس ملک اپنے ساتھ لے کر جاوں گا تاکہ۔۔۔“وزیراعظم عمران ...
” شیخ صاحب میں آپ کو اس ملک اپنے ساتھ لے کر جاوں گا تاکہ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ شیخ رشید بھی خوش ہو جائیں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں نومبر میں چین کے دورے پر جارہاہوں اور شیخ صاحب آپ کو بھی اپنے ساتھ لے کر جاﺅں گا ۔

راولپنڈی میں ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے چین کے ساتھ انتہائی بہترین تعلقات ہیں ، چین نے ریلوے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے ، سب سے تیز ترین ٹرینیں وہاں پر چل رہی ہیں اور میں نومبر میں چین کے دورے پر جارہاہوں اور شیخ صاحب آپ کو بھی اپنے ساتھ لے کر جاﺅں گاتاکہ ہم وہاں سے نئی سوچ لے کر آئیں کہ ہم نے کس طرح اپنی ریلوے کو اپ گریڈ کرناہے اور نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلانا ہے ۔

مزید : قومی