’’شیخ رشید نے میرا فائدہ کر دیا کیونکہ اب میرا۔۔۔‘‘ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

’’شیخ رشید نے میرا فائدہ کر دیا کیونکہ اب میرا۔۔۔‘‘ عمران خان نے ایسی بات ...
’’شیخ رشید نے میرا فائدہ کر دیا کیونکہ اب میرا۔۔۔‘‘ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کم وقت میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا جیسا کہ وہ دھرنے کے دوران اپنی تقریروں میں مچاتے تھے۔
راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو مبارکباددی اورکہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کرایہ آدھاجبکہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کردی گئی،یہ کام کر کے میرا بھی فائدہ کر دیا آپ نے شیخ صاحب ،اس پر تقریب میں قہقہے لگ گئے ۔عمران خان نے کہا کہ ٹرین پر عام آدمی سفر کرتا ہے،پاکستان میں غریب امیر کو سبسڈی دیتا ہے اور عام آدمی سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرواتا ہے، لیکن ہماری حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرے گی اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے،برطانوی حکام 11 ہزار کلو میٹر ریلوے ٹریک چھوڑ کر گئے، گزشتہ 70 سال میں پاکستان کے اندر صرف 600 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا،انگریز جو ٹریک چھوڑ گیا،وہی پرانا سسٹم آج بھی موجود ہے،کئی جگہوں پر ہم نے پٹڑیاں ختم کر دیں،ہم ریلوے ٹریکس پر زیادہ سے زیادہ پیسہ لگائیں گےاورعام آدمی کی بہتری کےلئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، سب سے تیز ٹرینیں چین میں چلتی ہیں، چین سے جدید ریلوے ٹیکنالوجی کا حصول ممکن بنائیں گے، چین کی قیادت نے دورے کی دعوت دی ہے، نومبر میں شیخ رشید کے ساتھ چین کا دورہ کروں گا۔