”ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ کام کر دیا ہے تاکہ۔۔۔“ الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

”ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ کام کر دیا ہے تاکہ۔۔۔“ الیکشن کمیشن نے ...
”ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ کام کر دیا ہے تاکہ۔۔۔“ الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی، اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن میں 2 روز کی توسیع کی گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہناہے کہ سمندرپارپاکستانی اب17ستمبر تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں،اس سے پہلے رجسٹریشن کی آخری تاریخ15ستمبر مقرر کی گئی تھی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کامقصد زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کی رجسٹریشن ہے،صرف نائیکوپ یامشین ریڈیبل پاسپورٹ کے حامل رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے 37 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوں گے، رجسٹرڈووٹرزکو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی سہولت ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد