بیگم کلثوم نواز کی میت سردخانے سے جاتی امرا پہنچا دی گئی،آخری دیدار جاری

بیگم کلثوم نواز کی میت سردخانے سے جاتی امرا پہنچا دی گئی،آخری دیدار جاری
بیگم کلثوم نواز کی میت سردخانے سے جاتی امرا پہنچا دی گئی،آخری دیدار جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت سردخانے سے جاتی امرا پہنچا دی گئی ، سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی والدہ،شریف فیملی کے دیگر افراد اور خواتین کارکن بیگم کلثوم نواز کا آخری دیدار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت سرد خانے سے جاتی امرا پہنچا دی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،سابق خاتون اول کی میت جاتی امرا میں آخری دیدار کیلئے رکھ گئی جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کی والدہ اورخاندان کے دیگر افراد بیگم کلثوم نواز کا آخری دیدار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی، مرحومہ کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے، سیاسی جماعتوںکے وفود،پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور