وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کے اعلان پر قائم علی شاہ کی بیٹی نفیسہ شاہ میدان میں آ گئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کے اعلان پر قائم علی شاہ کی بیٹی نفیسہ شاہ ...
وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کے اعلان پر قائم علی شاہ کی بیٹی نفیسہ شاہ میدان میں آ گئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ نے وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کے حکومتی اعلان پر عمران خان کو آڑے ہاتھو ں لے لیاہے اور ٹویٹر پر خوب تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نفیسہ شاہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس عمران خان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ، انہیں اپنا ذاتی گھر بنی گالہ کو یونیورسٹی بنانا چاہیے ، یہ ریاست اور پاکستان کے عوام کاہے اور مستقبل میں ملک کے تمام وزیراعظم بننے والی شخصیتوں کیلئے ہے۔


نفیسہ شاہ کے پیغام پر اعظم چٹھہ نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مس شاہ یہ یونیورسٹی بھی پاکستان کے عوام کیلئے ہی ہو گی ،پاکستان کو پراپرٹیز کی بجائے اچھے تعلیمی اداروں کی زیادہ ضرورت ہے ،۔“جس پر نفیسہ شاہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آئیں اور کہا کہ ” کیا آپ کو پتا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں کتنی یونیورسٹیاں ہیں ؟ یہ بہت زیادہ ہیں ۔اسلام آباد میں 16 یونیورسٹیاں اور دیگر انسٹی ٹیوٹ ہیں ۔


نفیسہ شاہ کا کہناتھا کہ ” تین سو کینال پر مشتمل بنی گالہ یونیورسٹی بنانے کیلئے بہترین جگہ ہے ، چلو یہاں پر انسٹی ٹیوٹ آف ’ ایگرو فوسٹری ‘ بنایا جائے ۔

مزید :

قومی -