بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے کونسے رہنما جاتی امراءپہنچ گئے ہیں ؟ جانئے

بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے کونسے رہنما جاتی ...
بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے کونسے رہنما جاتی امراءپہنچ گئے ہیں ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محترمہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی جنازہ گاہ میں پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد جنازے میں شرکت کیلئے جاتی امراءپہنچ گیاہے ، وفد میں محمود الرشید اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ جنازہ گاہ میں صف بندی شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد میت کو لایا جائے گا اور مولانا طارق جمیل نماز جنازہ ادا کروائیں گے اور وہ بھی جاتی امراءپہنچ چکے ہیں ۔ طارق جمیل کی آمد پر انہیں کیپٹن صفدر نے ریسیو کیا اور جاتی امراءمیں لے کر گئے ۔

مزید : قومی