”ہمارے جہازوں میں اب یہ لڑکیاں بھی ہوں گی تاکہ۔۔۔“ سعودی ائیرلائن نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

”ہمارے جہازوں میں اب یہ لڑکیاں بھی ہوں گی تاکہ۔۔۔“ سعودی ائیرلائن نے ناقابل ...
”ہمارے جہازوں میں اب یہ لڑکیاں بھی ہوں گی تاکہ۔۔۔“ سعودی ائیرلائن نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (صباح نیوز) سعودی ایئرلائن میں پہلی بار ایئرہوسٹسز کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سعودی ایئرلائن نے فضائی میزبانوں میں مقامی خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا،ابتدائی طور پر سعودی ایئر لائن میں 20 خواتین میزبانوں کو شامل کیا جائے گا جن کی عمریں 23 سے 30 برس کے درمیان ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ایئر لائن میں ایسی خواتین کو میزبان بھرتی کیا جا رہا ہے جو انگریزی جانتی ہیں اور اس کے علاوہ وہ کسٹمر سروس اور سیلز کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہوں۔

مزید : عرب دنیا