ایشیاءکپ سے پہلے ہی سری لنکا شدید مشکلات کا شکار ہو گئی، ایسی خبر آ گئی کہ ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیمیں خوشی سے نہال ہو جائیں گی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کھلاڑی دنوشکا گناتھیلکا انجری کا شکار ہو کر ایشیا کپ 2018 سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ آل راونڈر شایان جے سوریا ٹیم اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوشکا ٹریننگ سیشن کے دوران کمر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ رواں سال دنوشکا دوسری مرتبہ پچاس اوورز کے فارمیٹ کا حصہ نہیں بن پائے، اس سے پہلے جولائی اور اگست میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں معطل کر دیا گیا تھا،دنوشکا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے دوسرے سری لنکن کھلاڑی ہیں، اس سے پہلے دینیش چندی مال بھی زخمی ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 15 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا،رواں ماہ 15 سمتبر سے شیڈول کیے گئے ایشیاءکپ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پاکستان ، بھارت اور ہانگ کانگ جبکے گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔