امریکی ساحلی پٹی پر طوفان فلورینس کے اثرات نمایاں

امریکی ساحلی پٹی پر طوفان فلورینس کے اثرات نمایاں
امریکی ساحلی پٹی پر طوفان فلورینس کے اثرات نمایاں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا کی مشرقی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان فلورینس کے اثرات نمایاں ہونے لگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیرولائنا میں تیزہواؤں کے جھکڑ اور بارشوں سے سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے،5ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کی جاچکی ہے،طوفانی ہواؤں اور سمندری پانی ساحلی علاقوں میں داخل ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، سمندری طوفان کسی وقت پوری قوت سے شمالی اور جنوبی کیرولائنا سے ٹکرائے گا۔اس وقت طوفان جنوبی کیرولائنا کے مائرٹل بیچ کے مشرق میں ہے اور ہواؤں کی رفتار 165 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے گورنرز نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ طوفان سے تباہی ہوسکتی ہے اس لیے لوگ فورا علاقہ خالی کردیں۔طوفان کی وجہ سے شمالی کیرولائنا ، جنوبی کیرولائنا، جارجیا، میری لینڈ اور ورجینیا میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کی جاچکی ہے۔ لاکھوں افراد کو نقل مکانی کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی