والدہ کے انتقال کے بعد مریم نواز کی اس تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا، جان کر آپ کو لوگوں پر بے حد افسوس ہوگا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا نے جہاں فاصلوں کو سمیٹ کر دنیا کو حقیقی معنوں میں گلوبل ویلیج بنا ڈالا ہے وہیں اس پر کچھ عاقبت نااندیش ایسی بدکلامی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے بھی پائے جاتے ہیں کہ آدمی بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے کہ کاش یہ سوشل میڈیا تو معرضِ وجود میں ہی نہ آتا۔ اب شریف خاندان ہی کو دیکھیے کہ بیگم کلثوم نواز کی موت پر کس المناک صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن ان بدبختوں نے ایسے میں بھی مریم نواز کی ایک تصویر پر ایسی باتیں بنا ڈالیں کہ انسانیت شرم سے منہ چھپاتی پھرے۔یہ تصویر مریم نواز کے جیل سے رہا ہو کر جاتی عمرہ پہنچنے کے بعد کی ہے جس میں وہ چند خواتین کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہیں جو ان سے اظہارتعزیت کر رہی ہوتی ہیں۔اب دیکھیے کہ انسانیت سے عاری کچھ احساس کمتری کے ماروں نے اس تصویر پر کیا کمنٹس کیے۔
ایک شخص نے مریم نواز کی پلکوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ”واہ، جیل میں بھی پلکیں بنائی جاتی ہیں کیا؟“دوسرے نے لکھا کہ ”غم سے نڈھال مگر میک اپ کرنا نہیں بھولی، ہم نے اس کی بنا میک اپ کی فوٹو دیکھی ہوئی ہے، ڈرامہ فیملی۔“ ایک اور بدقماش نے لکھا کہ ”بند کرو ڈرامہ بازی، ہر بیٹی ہر بیٹا اپنی ماں کی موت پر غم سے نڈھال ہوتا ہے، مگرہمدردی کے لیے اس کی نمودونمائش ضروری نہیں۔ “کچھ ایسے لوگ جو انسانیت کے مفہوم سے آشنا تھے انہوں نے ان صارفین کو شرم دلانے کی اپنی سی کوشش کی۔ ایسے ایک صارف نے لکھا کہ ”دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے، سجناں وی مر جانا۔ خدا سب کی ماﺅں کو صحت و تندرستی و لمبی عمر عطا کرے۔“