ایشیاءکپ تو کل سے شروع ہو رہا ہے مگر پاکستان کا پہلا میچ کب اور کس کیساتھ ہو گا اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح معلومات جانئے

ایشیاءکپ تو کل سے شروع ہو رہا ہے مگر پاکستان کا پہلا میچ کب اور کس کیساتھ ہو ...
ایشیاءکپ تو کل سے شروع ہو رہا ہے مگر پاکستان کا پہلا میچ کب اور کس کیساتھ ہو گا اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح معلومات جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیاء کپ 2018ء کے افتتاحی میچ میں کل بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپئن سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 16 ستمبر بروز اتوار ہانگ کانگ کیساتھ ہو گا، ٹورنامنٹ کےتمام میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔ 

نجی ٹی وی چینل“دنیانیوز“ کے مطابق ایشیا میں کرکٹ کا نیا چیمپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ کرنے کیلئے یو اے ای میں محاذ سج گیا، چھ ٹیمیں، دو میدان، تیرہ میچ، ایک ٹرافی، جیت کی جنگ کل سے شروع ہو رہی ہے، افتتاحی روز بنگلہ دیش کو دفاعی چیمپئن سری لنکا کا چیلنج درپیش ہے،پاکستان 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، دبئی میں شاہینوں کی تیاریاں مکمل ہیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور با ؤلنگ میں خوب جان ماری۔

19 ستمبر کو پاک بھارت مقابلے کا سبھی کو انتظار ہے، ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز 1984 سے ہوا اور اب تک اس کے 13 ٹورنامنٹس کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 6 بار بھارت اور 5 بار سری لنکا کامیاب ہوا۔پاکستان کبھی بھی ایشیا کپ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا اور صرف دو مرتبہ ہی یہ ایونٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔

مزید : کھیل