چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے اس پاکستانی بچے نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا

چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے اس پاکستانی بچے نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، ہر ...
چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے اس پاکستانی بچے نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان میں قابلیت بے پناہ ہے، بس کمی ہے تو اس غیر معمولی قابلیت کی مناسب آبیاری کی۔ اس کی مثالیں پے در پے ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں، علی معین سے لے کر ستارہ اکبر اور ارفع کریم۔ ایک ایسی ہی تازہ ترین مثال چنیوٹ سے تعلق رکھنے والا کمسن قمر منیر اکبر ہے، جو اپنی عمر کے لحاظ سے کچھ زیادہ ہی منفرد اور حیران کن مثال ہے۔
قمر منیر اکبر کی عمر صرف 8 سال ہے اور اس کمسنی میں ہی انہوں نے ایک ایسا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے کہ جس کا تصور عام طور پرتو صرف خواب میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ اس بچے نے 8 سال کی عمر میں اولیول کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ اگرچہ یہی ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے، مگر اس بچے نے تو کیمسٹری کے مضمون میں ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔
قمر منیر صرف تعلیمی میدان میں ہی حیران کن مثال نہیں ہیں بلکہ سماجی سمجھ بُوجھ کے لحاظ سے بھی ایک منفرد مثال ہیں۔وہ سیاست سے لے کر سماجی مسائل تک کے بارے میں حیرت انگیز آگاہی رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے سب بچوں کو اچھی تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں تو ایسی کئی اور مثالیں سامنے آسکتی ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ کمسن قمر منیر کی کامیابیوں کا سلسلہ یونہی جاری رہے اور وہ دنیا بھر میں وطن عزیز کے لئے نیک نامی اور فخر کا ذریعہ بنیں۔