استخارہ کی مدد سے جسمانی دردوں کی اصل وجہ سامنے آگئی،حقیقت آپ بھی جانئے

استخارہ کی مدد سے جسمانی دردوں کی اصل وجہ سامنے آگئی،حقیقت آپ بھی جانئے
استخارہ کی مدد سے جسمانی دردوں کی اصل وجہ سامنے آگئی،حقیقت آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نظام الدولہ )جناب میں پچھلے تین سال سے کاندھوں میں درد محسوس کررہا ہوں ،کبھی سر میں درد ہونے لگتا ہے اور گردن پر دباو بڑھ جاتا ہے ،پنڈلیوں میں تو درد رہتا ہی ہے۔دوائی بھی کھاتا ہوں ،ٹیسٹ بھی کرائے ہیں لیکن ڈاکٹر صرف آرام کرنے کی دوا دے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔میری عمر پینتیس سال ہے ۔چار بچوں کا باپ ہوں ،آٹھ سال سے مسقط میں جاب کررہا ہوں ،جب سے پاکستان سے ہوکر آیا یہ درد ہونے لگا ہے ۔میرااستخارہ کرکے بتائیں کہ کہیں مجھے کوئی جادو ٹونہ تو نہیں کردیا گیا ۔(احسان اللہ ,مسقط)
جواب ۔تجربے کی بات بتا رہا ہوں کہ ہمارے اکثر لوگ بد پرہیزی کرتے اور اعصابی تناو اور اعصابی دردوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور وہم کا شکار ہوجاتے ہیں کہ ان پر جادو ٹونہ کیا گیا ہوگا ،ہم اپنی کوتاہیاں تسلیم نہیں کرتے ۔استخارہ سے معلوم ہوا ہے کہ آپ غذائی بد پرہیزی کا شکار ہیں ،آپ کیا ایسی چیز کھاتے ہیں جس سے آپ کے اعصاب کمزور ہورہے ہیں؟ اسکا آپ کو بخوبی علم ہے ۔آپ کھانے پینے پر غور کریں ۔روحانی تسبیح کے طور پر آپ روزانہ یا صبور جل جلالہ دل میں تین سو تیرہ بار پڑھا کریں ۔اول آخردرو د پاک سات سات بار پڑھیں۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -