پی پی اے کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا آغاز

پی پی اے کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا شاندار افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سردار حسنین بہادر دریشک صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد سلیم ملک کا کہنا تھا پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن امسال نمائش میں 250سے زیادہ سٹال مختلف کمپنیوں نے بک کروائے ہیں۔جن میں غیر ملکیوں کے سٹال بھی شامل ہیں۔ان سٹالز کے ذریعے سے فارمرز کو جدید آلات بروئے مرغبانی سے آگاہی کروائی جاتی ہے۔ جس سے اس شعبہ میں ترقی کے رجحانات بڑھتے ہیں۔ایکسپو میں کالج یونیورسٹیوں کے پرنسپل ا وروائس چانسلر، مختلف ٹی وی چینلز سے اینکرز اور سول سوسائٹی کی بھی کثیر تعداد شرکت کی۔

مزید :

کامرس -رائے -