ڈیل کا تاثر دے کر ابہام پھیلا یا جا رہا ہے ،اتناظلم برداشت کرکے بھی کیا ہم ڈیل کریں گے ؟رانا ثنا اللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈیل کا تاثر دے کر ابہام پھیلا یا جا رہا ہے ،اتناظلم برداشت کرکے بھی کیا ہم ڈیل کریں گے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے انسداد منشیات کورٹ میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ملک کیلئے ندامت کا باث بن رہی ہے نالائق اعظم کی حکومت ناکامی چھپانے کےلئے یہ سب کر رہی ہے، لوگ تیاری کریں ہر مزدور اورکارکن باہر نکلے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی نوازشریف کسی سے ڈیل نہیں کریں گے،پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب پارٹی فیصلہ کرے گی تولوگ باہر نکلیں گے اور حکومت کو گھر بھیج دیں گے ۔