بی آر ٹی منصوبے کے فنڈز ختم ، ملازمین کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا

بی آر ٹی منصوبے کے فنڈز ختم ، ملازمین کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا
بی آر ٹی منصوبے کے فنڈز ختم ، ملازمین کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کی ملازمتیں ختم کرکے ان کو فارغ کردیا۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے، ان کی ملازمتیں اوور ہیڈ چارجر کی مد میں فنڈز ختم ہونے کے بعد ختم کی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین میں سپر وائزر، اسسٹنٹ سپروائزرز ، ڈرائیورز ، مالی اور چوکیدار شامل ہیں۔