فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے والے 4 کسان جاں بحق

فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے والے 4 کسان جاں بحق
فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے والے 4 کسان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ویب ڈیسک) لودھراں میں دھان کی فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے 4 کسان جاں بحق ہوگئے۔لودھراں کے علاقہ عبداللہ پورمیں 4 کسانوں نے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے دھان کی فصل میں سنڈی سے بچاﺅ کے لیے زہریلی کھاد ڈالی جس سے چاروں بےہوش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات گئے 3 کسان اور آج صبح ایک کسان دم توڑ گیا۔جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں، تمام افراد کی نمازجنازہ عبداللہ پور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔