دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم کے کپتان منتخب ہونے والے تھریمانے نے اپنے ہی کھلاڑیوں کو شرمندہ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم کے کپتان منتخب ہونے والے تھریمانے نے اپنے ہی ...
دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم کے کپتان منتخب ہونے والے تھریمانے نے اپنے ہی کھلاڑیوں کو شرمندہ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن ون ڈے ٹیم کے کپتان لاہیرو تھریمانے نے دورہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری توجہ سیکیورٹی پر نہیں کرکٹ پر ہے، سری لنکن بورڈ نے ہمیں پاکستان میں سیکیورٹی پلان سے آگاہ کیا جس پر ہم مطمئن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل10سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جن میں ون ڈے ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان لاستھ مالنگا بھی شامل تھے جس پر سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے لاہیرو تھریمانے کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ سیکیورٹی پر نہیں کرکٹ پر ہے،سری لنکن بورڈ نے ہمیں پاکستان میں سیکیورٹی پلان سے آگاہ کیا جس سے ہم مطمئن ہیں،یہی بات میں نے اپنی فیملی کو بتائی اس لئے ان کو اب کوئی خدشات نہیں ہیں۔ دورے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر فیملی ساتھ نہ دے تو فیصلہ مشکل ہوجاتا ہے،اگر کسی نے نہ جانے کا اعلان کیا تو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔
لاہیرو تھریمانے نے کہا کہ کپتانی کی بات نہیں، میرے لئے یہ ایک عام سیریز کی طرح ہے،چند سینئرز کے بغیر بھی سری لنکن ٹیم متوازن ہے،اگر اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کیا تو سرخرو ہونگے۔

مزید :

کھیل -