آزادی مارچ،جمعیت علمائے اسلام ف نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا

آزادی مارچ،جمعیت علمائے اسلام ف نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا
آزادی مارچ،جمعیت علمائے اسلام ف نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےاسلام آباد میں ’آزادی مارچ‘ کے معاملے پر مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد آزادی مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،اسی حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا  ہے جو 18 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آزادی مارچ کی تاریخ اور حکمت عملی سمیت  دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی، مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔