بلاول بھٹو زرداری کی پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کی فائرنگ میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہازر کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زر اداری نے کہاکہ جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہو گیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے تھے جبکہ دوسرے واقعے میں دیرمیں پاک افغان بارڈرپرافغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہیدجبکہ ایک زخمی ہو گیا،پاک فوج کے جوان سرحدی باڑلگانے میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،شہدامیں لانس نائیک امین آفریدی ،شعیب سواتی اورسپاہی کاشف علی شامل ہیں ،پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔