امریکی قونصل خانے میں ایکسچینج پروگرام ایلومنائی کی تقریب، قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز کی شرکت

امریکی قونصل خانے میں ایکسچینج پروگرام ایلومنائی کی تقریب، قونصل جنرل ...
امریکی قونصل خانے میں ایکسچینج پروگرام ایلومنائی کی تقریب، قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امریکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز اور 300 سے زائد امریکی ایکسچینج پروگرامز میں شرکت کی قدر مشترک رکھنے والے پالیسی سازوں ، دانشوروں، معلم، صحافیوں اور طلبہ نے پاکستان یو ا یس ایلومنائی نیٹ ورک لاہور کی نویں سالانہ تقریب میں حصہ لیا۔
قونصل جنرل راڈریگیز نے کہا ’آج کی تقریب پاکستان اور امریکی عوام کے دیرینہ تعلقات کا تسلسل ہے، ہمیں ان ہزاروں ایلومنائی پر فخر ہے جنہوں نے امریکی فنڈڈ ایکسچینج پروگرامز بشمول طلبہ ایکسچینج اور انگلش سیکھنے کے کورسز میں شرکت کی اور جو خوشحال اور پرامن پاکستان کی تعمیر کے لے کام کر رہے ہیں۔‘


پنجاب کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اس ایلومنائی تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے امریکی فنڈڈ تعلیمی اور پیشہ وارانہ تربیت کے پروگرامز میں شرکت کی۔ ایلومنائی نیٹ ورک لاہور کے صدر زین مجید نے شرکا کی رفاہی کاموں میں حصہ لینے اور امریکہ میں حاصل کردہ معلومات کو عوام تک پہچانے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ ایلومنائی نیٹ ورک نے ان نمایاں ایلومنائی کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اپنے علاقے کی خدمت کی اور لوگوں کو تربیت مہیا کی۔


پاکستان میں امریکی ایلومنائی طلبہ اور پروفیشنلز کی 29,000 سے زائد تعداد دنیا بھر میں بھرپور شرکت والے ملکوں میں سے ہے۔ ایلومنائی نیٹ ورک پاکستان میں یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے تعاون سے پاکستان میں 13علاقائی ابواب کے ذریعے مختلف موضوعات پر تقریبات کا انعقاد کرتا ہے، ان موضوعات میں صحت عامہ سے آگہی مہم، معاشرتی بحالی کے کاروبار اور صنفی برابری بھی شامل ہیں۔