ہم مسئلہ کشمیر کے فریق ہی نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں، تشددکی پیروکار مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی:،میاں اسلم اقبال

ہم مسئلہ کشمیر کے فریق ہی نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں، تشددکی پیروکار مودی سرکار ...
ہم مسئلہ کشمیر کے فریق ہی نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں، تشددکی پیروکار مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی:،میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہہم مسئلہ کشمیر کے فریق ہی نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں،تشددکی پیروکار مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے،کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور پوری پاکستانی قوم ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الحمراء ہال میں ”ہماری قومی زبان“ کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ  گزشتہ اکتالیس روز سے جاری کرفیو نے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،بھارتی مظالم کشمیریوں کو جھکا سکے ہیں اور نہ کبھی جھکا پائیں گے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور پوری پاکستانی قوم ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے- صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا ہے اور اُنہوں نے پاکستان اور کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کی ہے،وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلے کو پوری قوت کے ساتھ اٹھائیں گے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ ہم مسئلہ کشمیر کےفریق ہی نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں اورپوری قوم مسئلہ کشمیر کےحوالے سےایک پیج پرہے،کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔