قندیل بلوچ قتل کیس،ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

قندیل بلوچ قتل کیس،ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
قندیل بلوچ قتل کیس،ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(صباح نیوز)قندیل بلوچ کیس کی گواہ ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

ملتان کی ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ڈی ایس پی عطیہ ناہید کو بطور گواہ طلب کررکھا تھا لیکن طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ عدالت نے ڈی ایس پی کو 17ستمبر کو پیش ہونے کا حکم بھی جاری کردیا۔