بلاول بھٹو  کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم،سندھواور سرائیکی دیش کی بات کرنے والوں کی روز اول سے یہی سیاست ہے:علامہ زوار بہادر

بلاول بھٹو  کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم،سندھواور سرائیکی دیش کی بات کرنے ...
بلاول بھٹو  کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم،سندھواور سرائیکی دیش کی بات کرنے والوں کی روز اول سے یہی سیاست ہے:علامہ زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے  کہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،یہ اقتدار کی ہوس کے پجاری لوگ ملک و قوم کی قیمت پر بھی اقتدار حاصل کرنے کے لئے سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہیں،سندھو دیش اور سرائیکی دیش کی بات کرنے والوں کی سیاست روز اول سے یہی ہے، ان کے بڑوں نے بھی اقتدار کی ہوس کے لئے بنگلہ دیش بنوایا اور ملک کو دولخت کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ تاریخ شاید ہے کہ”ادھر ہم ادھرتم“ کا نعرہ کس نے لگایا تھا؟ہم پاکستان بنانے والوں کی اولاد ایسی سوچ کو ہرگز ہرگز پروان نہیں چڑھنے دیں گے ،پاکستان بنانے میں ہماری  ماؤں،بہنوں کی عصمتوں، جوانوں اور بوڑھوں کا خون موجودہے،ہمارے بزرگوں نے یہ ملک لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیا تھا ،آج ہم کسی جاگیردار کی اولاد اور حادثاتی لیڈر کو اپنے ملک کی سا لمیت سے ہر گز نہیں کھیلنے دیں گے۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ کوئی نااہل اُٹھ کر اس کے حصّے بخرے کرنے کی سازش کرے ،پاکستان کے محب وطن عوام ایسے نام نہاد کاغذی رہنما کو ملک کا دشمن سمجھتے ہیں جو کسی بھی صورت میں ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑے بڑے چور، ڈاکو جنہوں نے ملک کی دولت لوٹی اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں اور یہ لوگ اپنے باپ اور بڑوں کی ناجائز دولت کو بچانے کے لئے ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،پاکستانی قوم جاگ رہی ہے اور  وہ ہر سازش کو ناکام بنادے گی۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے محب وطن رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ایسی سوچ رکھنے والے نام نہاد رہنما کو فوراً الگ کردیں۔