وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،گڑھی خدابخش سے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے:بلاول بھٹو زرداری

وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،گڑھی خدابخش سے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک ...
وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،گڑھی خدابخش سے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے:بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاق غیرآئینی طریقے سے کراچی پر قبضہ کرنا چاہتاہے لیکن ان کو سندھ کے عوام کا ردعمل اچھی طرح معلوم ہوگیاہے،گڑھی خدابخش سے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کریںگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے دور میں اتنی سیٹیں نہیں جتوائی تھیں جتنا 2018 کے الیکشن میں مجھے مینڈیٹ ملا ہے، پیپلزپارٹی کو مٹانے والے خود مٹ جاتے ہیں، گڑھی خدابخش میں عوامی سمندر سے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کریںگے، پی پی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، یہ مخالفین کا شوشہ ہے، پیپلزپارٹی ایک فیملی ہے اور ہم سب ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے کسی نہ کسی طریقے سے غلط حربے استعمال کررہی ہے، کبھی18ویں ترمیم پر حملہ کررہے ہی تو کبھی سندھ حکومت ختم کرنے،سندھ میں گورنر راج اور اب کراچی پر قبضے کی بات کررہے ہیں، اس کو ہم نے مکمل طورپر مسترد کردیا ہے، یہ قدم غیرقانونی اور غیرآئینی ہے، اگر یہ اسی طرح عوام پر ظلم کرتے رہیںگے تو اسکا نقصان وفاق کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  آپ کو یاد ہوگا جب جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ہمارے خلاف الیکشن لڑرہے تھے تو انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ وہ کراچی کو الگ کریں گے۔