سندھ کی تقسیم کا جھوٹا خواب دیکھنے والوں کا دو مہینے قبل ہی اسمبلی فلورپر پردہ چاک کردیا تھا ،سندھ ٹوٹنے کا خواب دیکھنے والے نیست و نابود ہونگے:مراد علی شاہ
حیدرآباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے ٹوٹنے کا جھوٹا خواب دیکھنے والے نیست و نابود ہونگے،سندھ کی تقسیم کا جھوٹا خواب دیکھنے والوں کا دو مہینے قبل ہی میں نے سندھ اسمبلی کے فلورپر پردہ چاک کر دیاتھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے ٹوٹنے کا خواب دیکھنے والے تباہ و برباد ہو کر رہ جائیں گے، جب تک یہ دھرتی رہے گی سندھ متحد اور ایک رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال سے سندھ اور بلوچستان کی سیاست میں ایک خلاء پید ا ہو گیا ہے ،سید غلام شاہ جیلانی پانچ مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے اور سندھ اور بلوچستان کے لوگ سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔